گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
سنتے ہیں، میوزک سنتے ہیں اس کے برے اثر کی وجہ سے دل کے اندر منافقت پیدا ہوگئی ہو؟ میرے بھائیو! یہ باتیں سمجھنے والی ہیں کہ ظاہر کا باطن سے تعلق ہے۔بدنظری کے نقصانات اللہ نے ہمیں آنکھیں دیں۔ ساری کائنات دیکھنے کو کہا، دیکھو جو چاہو دیکھو۔ کیا منع کیا؟ نامحرم کو نہ دیکھو، حسین لڑکوں کو نہ دیکھو، دو چار چیزیں منع کردیںاور کہا دیکھو قرآن کو دیکھو، بیت اللہ کو دیکھو، والدین کو دیکھو، بیوی کو محبت کی نگاہ سے دیکھو، بچوں کو دیکھو مسجد کو دیکھو، اللہ والوں کے چہروں کو دیکھو۔ کتنی ہی چیزیں ہیں ساری کائنات میں! درخت شجر حجر جو چاہو دیکھو۔ اور چند چیزوں کو کہا کہ بس ان کو نہ دیکھو۔ اس کی کوئی تو حکمت ہوگی۔ جب انسان نامحرم کو دیکھتا ہے، TV پہ Mobileپہ، بازار میں، گلی میں ،اپنے گھر میں، کہیں پر بھی دیکھتا ہے تو اس دیکھنے کا اس کے دل پر اثر ہوگا۔ حضرت جی دامت برکاتہم ایک عجیب بات فرماتے ہیں۔ حضرت جی نے امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کا قول سنایا کہ آنکھ بگڑنے سے دل بگڑتا ہے، دل بگڑنے سے شرم گاہ بگڑجاتی ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ دیکھو! اگر قابیل ہابیل کی بیوی کو نہ دیکھتا تو بھائی کو قتل نہ کرتا۔ زلیخا یوسف کو نہ دیکھتی تو گناہ کی دعوت نہ دیتی۔ ظاہر بدلنے سے دل بدل جاتا ہے، حالات بدل جاتے ہیں۔ اگر نگاہوں کے ظاہری تیر ڈالتے رہیں گے تو دل بدل جائے گا۔ بھائیو! داڑھی کا معاملہ انتہائی آسان اور سادہ ہے۔ نبی علیہ السلام کی باتیں ہم نے سن لیں ایک حدیث میں ہے نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ بعض فرشتے اللہ نے تسبیح کے ساتھ مقرر کیے ہوئے ہیں وہ یہی تسبیح پڑھتے رہتے ہیں: ’’پاک ہے وہ ذات جس نے مردوں کو