گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِيُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ (النساء: 64) ’’اور ہم نے کوئی رسول اس کے سوا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے‘‘۔ ہر عمل میں، ہر چیز کے اندر رسول اللہﷺ کی اتباع کی جائے کہ نبی ﷺ کی آمد کا مقصد ہی یہی ہے کہ ان کی پیروی کی جائے۔ کسی نے کہا: نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستےجنت میں نبیﷺ کا پڑوسی بننے کا نسخہ جو نبی اکرمﷺ کی سنتوں پر چلتا جائے سیدھا جنت میں چلا جائے گا۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے نبی! میں چاہتا ہوں اللہ اور اُس کے رسول کا محبوب بن جاؤں۔ یہ بات توجہ سے سنیے گا کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے نبی! میں یہ چاہتا ہوں کہ اللہ اور اس کے رسول کا محبوب بن جاؤں، تو کیا کروں؟ تو رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو چیز اللہ اور اس کے رسول کو محبوب ہے، تم اُس کو اپنا محبوب بنالو۔ جو چیز اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہے، اُس کو تم اپنی پسند بنالو۔ اور جو چیزیں اللہ اور اس کے رسولﷺ کو ناپسند ہیں ان کو تم چھوڑ دو، تو اللہ اور اس کے رسول کے محبوب بن جاؤ گے۔ ہم میں سے ہر ایک کی تمنا اور خواہش ہے کہ رسول اللہﷺ کی محبت ملے، قیامت کے دن نبی ﷺ کی شفاعت ملے، قیامت کے دن نبی ﷺ کی برکت سے جنت کے