گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
صورت میں کشفِ ستر ممکن ہے۔ البتہ اگر شلوار، پاجامہ پہنا ہوا ہے، لنگی یا دھوتی نہیں تو پھر جائز ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔ (تحفۃ الاحوذی: ۸؍۴۹، ۵۰)سونے کی جگہ کہاں بنائی جائے؟ اس بارے میں تفصیلات یہ ہیں کہ انسان کسی راستے میں یا کسی ایسی جگہ پر نہ سوئے کہ گزرنے والوں کو تکلیف ہو، جیسے کہ بعض لوگ فٹ پاتھ پر سو جاتے ہیں، مجلس کے درمیان میں پاؤں پھیلا کر سوجاتے ہیں۔ اس طرح سونے میں چوں کہ لوگوں کو پریشانی ہوگی، اس لیے اگر کسی کو شدید نیند کا تقاضا ہے تو چاہیے کہ کسی کونے میں جاکر سوئے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ بعض اوقات انسان نے لنگی وغیرہ پہنی ہوتی ہے، اس حالت میں اگر درمیانِ مجلس سوئے گا یا فٹ پاتھ پر سوئے گا تو اس کے ستر کے نظر آنے کا خطرہ ہوگا، یہ شرم وحیا کے منافی ہے۔جنابت کے بعد طہارت لینا اگر رات میں کسی بھی وجہ سے غسل کی حاجت پیش آجائے تو کیا کرے؟ اُمّ المؤمنین امی عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ آپﷺ جنابت کے بعد اوّلاً اپنے ہاتھ دھوتے، پھر سیدھے ہاتھ سے اُلٹے ہاتھ پر پانی ڈال کر خاص جگہ کو دھوتے اور پھر (نماز کی طرح مکمل) وضو فرماتے۔ (صحیح بخاری: کتاب أحکام الغسل، باب الوضوء قبل الغسل) آج کے ڈاکٹرز بھی یہی کہتے ہیں کہ جب جنابت کا مسئلہ پیش آجائے تو سستی نہ کی جائے۔ کم از کم رسول اللہﷺ نے اپنی امت کو جو آسانی جہاں تک بتلائی ہے، اسی کو