گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
نوجوانوں سے ایک سوال ان نوجوانوں سے ایک بات تو پوچھوں۔ میرے بھائیو! کافروں کی زندگی میں، اُن کے طرزِ عمل میں، اُن کے لباس میں، رہن سہن میں، بود وباش میں، آخر آپ کو کونسی ایسی چیز نظرآئی ہے جس کے پیچھے آپ بھاگتے ہیں؟ اور جنابِ رسول اللہﷺ کی زندگی میں کون سی کمی ہے جس کو چھوڑتے ہیں؟ اس بات کا پورا جواب مجھے دے کر کبھی مطمئن کیجیے گا۔ ان کے پیچھے جانے کا ہمارا مقصد کیا ہے؟ یا تو ہماری عقل ٹھیک نہیں ہے، یا پھر نعوذباللہ! دوسری بات کہ جی! اُن کی زندگی پوری ہے اور یہاں خدانخواستہ کوئی کمی ہے۔ کوئی ایک بات تو ماننی پڑے گی۔ تو ہم یہی مانیں گے کہ ہماری عقل کا قصور ہے ورنہ ثابت تو کریں کہ نبی علیہ السلام کے چہرے میں، آپ کے مبارک طریقے میں، مبارک لباس میں، مبارک زندگی میں کیا کوئی کمی تھی؟دو اَہم کتابیں حضرت جی دامت برکاتہم کی کتابوں سے ہی یہ تمام باتیں اَخذ کی ہیں۔ اس عنوان پر دو کتابیں حضرت جی دامت برکاتہم کی ’’مثالی ازدواجی زندگی‘‘، ’’شادی خانہ آبادی‘‘۔ ان دونوں کتابوں کو لے کر اگر ہم پڑھیں توہماری زندگی میں خوبصورت تبدیلی آجائے۔ اور ازدواجی زندگی میں برکتیں آجائیں۔یورپ میں عورت کی حیثیت کفر کے ماحول میں آج عورت کی کیا حیثیت ہے؟ اس سے پہلے اپنے ماحول اور معاشرے میں دیکھیں تو ہماری عورت دوپٹہ اُتار چکی، کپڑے اُتار چکی، ٹخنے ننگے