گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
بال کیسے منڈوائے جائیں؟ اگر انسان عمرہ کرنے کے بعد حلق کروائے تو اُس کے بارے میں سنت کیا ہے؟ مرد حضرات نظر ڈال لیں کہ الحمدللہ! حج پر جاتے ہیں، عمرہ پر جاتے ہیں۔ اب یہ کیسے کروانا ہے؟ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپﷺ حج کے موقع پر جب رمی جمار سے فارغ ہوئے، قربانی سے فارغ ہوئے، اور ضرورت کی چیزوں سے فارغ ہوئے تو آپﷺ نے حلق کروایا یعنی سر منڈوایا۔ حجام کو بلوایا تو آپﷺ نے اپنے سر مبارک کا پہلے دایاں حصہ پیش کیا یعنی دائیں طرف سے شروع کیا۔ آج کل بہت سے لوگ بائیں طرف سے شروع کردیتے ہیں، کوئی بیچ سے شروع کر دیتا ہے تو سنت دائیں طرف سے کروانا ہے۔ یہ کروانے والے کے لیے اور کرنے والے نائی یعنی دونوں کے لیے ہے۔ جب حجام نے حضورﷺ کے دائیں طرف سے بال مونڈے تو آپ نے یہ بال حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو عطا فرمائے۔ پھر آپﷺ نے اپنا بائیاں رُخ پیش کیا یعنی بائیں جانب سے کہا۔ حجام نے بائیں جانب کے بال مونڈے تو نبیﷺ نے وہ بال بھی حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو دیے اور فرمایا کہ لوگوں میں تقسیم کر دو۔ چناںچہ لوگوں میں ایک ایک دو دو بال تقسیم کردیے گئے اور آج بھی اُمت میں الحمدللہ! یہ بال مبارک مختلف جگہوں میں، ملکوں میں، بلکہ پوری دنیا میں کہیں نہ کہیں موجود ہیں۔ (مسلم: 491/1)