گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
حدیثِ پاک کو دوبارہ سنیں اور دل کے کانوں سے سنیں۔ ترمذی شریف میں بھی ہے اور دیگر احادیث کی کتابوں میں بھی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ جنت میں داخلہ کن اعمال کی وجہ سے ہوگا؟ زیادہ لوگ کس وجہ سے جنت میں جائیں گے؟ آقا ﷺ نے فرمایا: تقویٰ اور حُسنِ اخلاق کی وجہ سے۔ پھر پوچھا گیا کہ جہنم میں لوگ زیادہ کس وجہ سے جائیں گے؟ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: زبان اور شرم گاہ کی وجہ سے۔ (ترمذی: 21/2) یعنی زبان کا استعمال ٹھیک نہیں ہوگا اور شرم گاہ کا استعمال ٹھیک نہیں ہوگا تو اس وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے آمین۔منجانب اللہ بہترین نعمت اللہ ربّ العزّت کو اچھے اخلاق پسند ہیں اور بُرے اخلاق بالکل ناپسند ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات بہت ہی اَحسن ہے اور تمام اَوصافِ جمیلہ کے مالک اللہ ربّ العزّت ہیں، اس لیے اللہ ربّ العزّت اپنے بندوں کی بھی اچھی صفات کو پسند فرماتے ہیں۔ اُمت کو سب سے بہتر چیز کیا دی گئی ہے؟ حضرت اُسامہ بن شَرِیک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ لوگوں کو سب سے بہتر کیا دیا گیا ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا کہ لوگوں کو حسنِ اخلاق سے بہتر کوئی چیز نہیں دی گئی۔ (الترغیب للمنذری: 2652) یعنی اللہ تعالیٰ کی تمام عطا کردہ تمام نعمتوں میں سے سب سے بہتر نعمت حسنِ اخلاق ہے۔خوش فہمی کا مرض ایک اور حدیث دل کے کانوں سے سُنیں۔ اگر سینوں میں دل ہے تو یقیناً فائدہ ہوگا،