گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
محبوبِ خدا اور محبوبِ رسولﷺ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ کَفٰی وَ سَلٰمٌ عَلٰی عِبَا دِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی. اَمَّا بَعْدُ: فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِيْمِ o بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ (آل عمران: 31) سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَo وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَo وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَامُحَمَّدٍوَّبَارِکْ وَ سَلِّمْ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَامُحَمَّدٍوَّبَارِکْ وَ سَلِّمْ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَامُحَمَّدٍوَّبَارِکْ وَ سَلِّمْ محبتِ الٰہی، محبتِ رسول کیسے ملے ؟ ہم میں سے ہر آدمی یہ چاہتا ہے کہ وہ دوسرے کو پسند آجائے۔ مثال کے طور پر بیوی یہ چاہتی ہے کہ خاوند کی محبوبہ بن جائے، خاوند کو پسند آجائے۔ بچے یہ چاہتے ہیں کہ اپنے استاذ کو پسند آجائیں، اپنی والدہ کو پسند آجائیں، والد کو پسند آجائیں۔ دوست یہ چاہتا ہے کہ دوست کو پسند آجائے۔ اسی طرح ہر آدمی کسی نہ کسی کا محبوب بننا چاہتا ہے۔ لیکن صحابۂ کرامj کس کے محبوب بننا چاہتے تھے؟ ایک حدیث پاک سنیے! نبی کریمﷺ کی خدمت میں ایک صحابی حاضر ہوئے اور آکر عرض