گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
لیے جنت ہے‘‘۔ (مستدرکِ حاکم: 358/4) غور تو کیجیے کہ نبی ﷺ کی طرف سے جنت کی بشارت دی جارہی ہے۔ موبائل فون کے صحیح استعمال پر جنت کی بشارت مل رہی ہے۔Whatsapp، Facebook پر تصویریں نہ لگانے پر جنت کی بشارت مل رہی ہے۔ جو کوئی عفت اور پاک دامنی کے لیے شادی کرتا ہے، اللہ ربّ العزّت اس کی مدد فرماتے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ 3 بندوں کی اللہ پاک ضرور مدد فرماتے ہیں: (۱) ایک وہ جو اللہ کے راستے میں جہاد کر رہا ہو۔ (۲) دوسرا وہ غلام جو اپنا بدلے کتابت دے کر آزاد ہونا چاہتا ہو۔ یہ غلاموں کے زمانے کی بات ہے، جب غلام ہوا کرتے تھے۔ (۳) تیسرا وہ نکاح کرنے والا جس کی نکاح سے نیت پاک دامن رہنے کی ہو (نیت میں کھوٹ نہ ہو)۔ (سنن ترمذی: 1655) نیتیں مختلف ہوتی ہیں۔ صحیح نیت نکاح کی یہ ہے کہ میں پاک دامن رہوں، میری شرم گاہ محفوظ رہے۔ تو اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد و نصرت اس نوجوان کے ساتھ ہوتی ہے جو کسی اور وجہ سے شادی نہیں کرتا، فقط اپنی پاک دامنی کو محفوظ رکھنے کے لیے شادی کرتا ہے۔شیطان کا دُکھ جو جوان 20،22 سال کی عمر میں شادی کرتاہے تو سب سے زیادہ دُکھ شیطان کو ہوتا ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جو نوجوان اپنی ابتدائی عمر میں شادی کرلیتاہے وہ شیطان کے نرغے سے بچ جاتا ہے۔ شیطان