گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
دعائیں ہیں ورنہ ہمارے ساتھ پتا نہیں کیا ہوچکا ہوتا۔ ’’درمنثور‘‘ میں حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ان کے اندر دس گناہ تھے۔ ایک وہ تھا جس کی وجہ سے وہ مشہور ہوئے۔ دوسرا فرمایا کہ داڑھی منڈایا کرتے تھے۔ یہ بھی ان پر عذاب کی ایک وجہ تھی۔ بہرحال ہمیں بھی چاہیے کہ نبی علیہ السلام کے مبارک چہرے کے مطابق اپنا چہرہ بنائیں۔آئینہ دیکھنے کی سنت حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی علیہ السلام جب آئینے کے سامنے کھڑے ہوتے اور چہرے مبارک کو دیکھتے تو یہ دعا مانگا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِیْ، فَأَحْسِنْ خُلُقِیْ. (مسند احمد، مسند ابی یعلی، شعب الایمان للبیہقی من روایۃ عائشۃ رضی اللہ عنھا ) ترجمہ: اے اللہ! جس طرح آپ نے میرے چہرے کو خوبصورت بنایا، اللہ! میرے اخلاق بھی خوبصورت بنادیجیے۔ تو بھئی! نبی علیہ السلام کا چہرہ خوبصورت ہے کہ نہیں؟ مانتے ہیں ناں کہ خوبصورت ہے، تو آقاﷺ کا چہرہ تو داڑھی کے ساتھ ہے۔ظاہر اور باطن کا باہمی تعلق اب چند باتیں اپنے اکابر ہی کی کتابوں میں سے کرنی ہیں۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَ ذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَهٗ١ؕ (الأنعام: 120) چھوڑ دو وہ گناہ جو تم ظاہر میں کرتے ہو، اور وہ بھی چھوڑ دو جو تم باطن میں کرتے ہو۔