گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
چیت ہوئی تو اُس نے حضرت سے پوچھا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں؟ حضرت نے بتا دیا۔ پھر حضرت نے پوچھا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں؟ تو کہا کہ میں نے شادی ہی کوئی نہیں کی۔ حضرت نے کہا: آپ کی عمر تو بڑی لگتی ہے۔ اس نے کہا: ہاں! 52سال میری عمر ہے۔ حضرت نے کہا: پھر شادی کیوں نہیں کی؟ تم انجینئر بھی ہو، شادی کے قابل بھی ہو، پڑھے لکھے بھی ہو، پیسے بھی ہیں، رکھ بھی سکتے ہو، پھر کیا بات ہے؟ کہنے لگا؟ If you can find milk in the Market, there is no need to have a cow in your House. ’’جب تمہیں بازار سے دودھ مل جاتا ہے پھر تمہیں گھر میں گائے پالنے کی کیا ضرورت ہے‘‘؟ یہ بہت بڑا فرق ہے نکاح اور زنا میں۔ زنا فقط وقتی تسکین ہے اور کچھ بھی نہیں۔ اور نکاح پوری زندگی کسی کا ساتھ دینے کا، ساتھ نبھانے کا نام ہے۔ اُس کی ذمہ داریاں اُٹھانے کا نام ہے۔ جس معاشرے میں یہ معاملہ ہو اور طلاق کی شرح 90%٪سے زیادہ ہو اُس معاشرے کے پیچھے چل کے ہمیں سکون کیسے مل جائے گا؟’’حیا‘‘ اہلِ ایمان کا نور حضرت امی عائشہ صدیقہرضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ حضورِ پاکﷺ کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیادار تھے۔ (صحیح بخاری: باب الحیاء، رقم ۶۱۱۹) اب ٹی وی دیکھنے والے، فیس بک پہ بیٹھنے والے جو اِن چیزوں کا غلط استعمال کرتے ہیں، اُن کی آنکھوں میں حیا نام کی تو کوئی چیز نہیں ہوتی۔ اب اس بات پہ غور کریں! کنواری بچیوں میں پھر بھی حیا ہوتی ہے۔ 100 سال پہلے کی کنواری بچی میں آج کی بچی سے زیادہ حیا تھی۔ 1400 سال پہلے مدینہ طیبہ کے اُس پاک ماحول