گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
بالا پہنچتی ہیں۔ جو روحیں باوضو ہوتی ہیں وہ اللہ کے عرش کے سامنے سجدہ ریز ہوتی ہیں۔ سبحان اللہ! باوضو سونا کتنی بڑی نعمت ہے۔ فتح الباری میں لکھا ہے کہ باوضو سونے سے انسان کے ساتھ شیاطین نہیں کھیلتے، یعنی تنگ نہیں کرتے۔ اور باوضو سونے والے کے اکثر خواب سچے ہوتے ہیں۔ اور باوضو سونے سے انسان پر شیطان کے حملے نہیں ہوتے، وہ حفاظت میں رہتا ہے۔ خصوصاً جو لوگ نیند میں ڈر جاتے ہیں، اُن کے لیے باوضو سونا ایک بڑی نعمت اور مجرّب عمل ہے۔سونے سے پہلے مسواک کرنا حضرت محرِز رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام اس وقت تک آرام نہ فرماتے جب تک مسواک نہ کرلیتے۔ (التلخیص الحبیر: باب السّواک، منقولاً من معرفۃ الصحابۃ) یعنی نبی علیہ السلام رات کو سونے سے پہلے مسواک کا اہتمام فرماتے تھے۔ سونے سے پہلے مسواک دانتوں کے لیے اور صحت کے لیے انتہائی مفید عمل ہے۔ اسی وجہ سے علماء اور اطبّاء نے لکھا ہے اور ڈاکٹرز بھی یہی کہتے ہیں کہ انسان رات کو دانت صاف کرکے سوئے۔ صبح اگردانت صاف نہ بھی کیے تو اتنا نقصان نہیں، مگر رات کو دانت صاف ضرور کرنے چاہییں۔ اس کی Reason یہ بتاتے ہیں کہ انسان جب غذا رات کو کھاتا ہے تو سونے کے بعد اس نے تین چار گھنٹے کم حرکات کرنی ہوتی ہیں۔ اس کی Body Stay حالت میں ہوتی ہے۔ اب یہ سوئے گا اور منہ صاف نہ کیا ہوگا تو دانتوں کے ذرّات میں بیکٹیریاز کو کام کرنے کا پورا پورا موقع ملے گا اور وہ اس کے مسوڑھوں کو نقصان پہنچائیں گے۔ اور اگر دانت صاف کرلیے تو ہر طرح کے نقصانات سے بچ جائے گا۔ آج ڈاکٹرز یہ کہتے ہیں صبح بھی اور رات بھی دانت صاف کرو۔ صبح رہ جائے تو اتنا