گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
ingR رضی اللہ عنہ پہن لیتے ہیں تو یہ بتایا کہ یہ اہلِ جہنم کا زیور ہے، اس کو مت پہنو۔انگوٹھی پر نقش کروانا بعض صحابہ نے انگوٹھیاں پہنی ہیں، اور اس پر مختلف کلمات نقش بھی کروائے ہیں۔ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی پر الحمدللہ لکھا ہوا تھا۔ اگر اللہ سبحانہٗ کا نام لکھا ہو اور بیت الخلاء جانا ہے تو انگوٹھی اتار کر جائے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب بیت الخلاء تشریف لے جاتے تو انگوٹھی اُتار دیا کرتے تھے۔ (نسائی: 289/2) ایک اور بات اس کے متعلق یہ ہے کہ اگر انگوٹھی پر کچھ لکھا ہوا ہے تو اس میں نبیﷺ کی سنت یہ ہے کہ آپﷺ اپنی انگوٹھی کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے، کیوں کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا نام لکھا ہوتا تھا۔ یہ اسمِ جلالہ کا احترام ہے اور آپﷺ کا یہ عمل تھا۔سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت سونے کی انگوٹھی مردوں کے لیے حرام ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے۔ (ابن ماجہ: صفحہ256)انگوٹھی کا عجیب واقعہ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کی مبارک انگوٹھی آپﷺ کی زندگی تک تو آپﷺ کے پاس ہی رہی۔ نبیﷺ کے پردہ فرمانے کے بعد سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے پاس رہی اور وہ اسے استعمال فرماتے رہے۔ اُن کے بعد سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی۔ جب وہ بھی اس دنیا سے تشریف لے گئے اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا زمانہ آگیا تو وہ انگوٹھی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس آگئی۔ چھ سال تک اُن