گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
اپنا ہے، خوشی بھی آپ کو ہوگی اور سنت کا ثواب بھی آپ کو مل جائے گا۔ اس نیت سے کریں کہ یہ عمل میرے محبوبﷺ کو بڑا پسند تھا۔نبی کریمﷺ کی بیٹیوں سے محبت نبی ﷺ کی ایک اور بھی بڑی پیاری عجیب عادت تھی۔ وہ یہ کہ آپﷺ جب سفر شروع فرماتے تو اپنے اہلِ خانہ میں سے سب سے آخر میں اپنی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنھا سے ملاقات فرماتے، اور جب واپس آتے تو سب سے پہلے بی بی فاطمہ رضی اللہ عنھا کے گھر جاتے ان سے ملتے پھر اپنے گھر آتے۔ بیٹیوں سے محبت نبی کریمﷺ نے اپنی امت کو سکھائی ہے۔ نبی ﷺ کی چار صاحبزادیاں تھیں۔ چوتھی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا ہیں۔ ان کا گھر امی عائشہ رضی اللہ عنھا کے گھر سے بالکل جڑا ہوا تھا۔ جہاں آج تین حضرات کی قبورِ مبارک ہیں، وہ امی عائشہ رضی اللہ عنھا کا گھر ہے۔ اور اس سے پچھلی والی جو جگہ ہے جہاں محرابِ تہجد بھی ہے وہ بی بی فاطمہ رضی اللہ عنھا کا گھر تھا۔ یہ دونوں گھر جڑے ہوئے تھے۔ چھوٹے چھوٹے گھر تھے تو بیٹی سے جاتے ہوئے بھی ملتے، اور واپسی پہ بھی ملتے۔مصافحہ؍ معانقہ کرنا ایسے ہی جب کوئی سفر سے واپس آئے تو اپنے متعلقین سے مصافحہ کرے اور معانقہ کرے، یہ دونوں چیزیں سنت ہیں۔ حضرت ابو ذر غفاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی نبی ﷺسے ملاقات کی آپ نے مصافحہ کیا۔ (سنن ابی داؤد) ایک حدیث میں آتا ہے رسولِ پاکﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب دو مسلمان آپس