گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
نکاح کس نیت سے کرنا ہے؟ موجودہ معاشرے میں نکاح مختلف نیتوں سے کیے جاتے ہیں۔ اس کو دل کے کانوں سے سنیے کہ صحیح نیت کیا ہے؟ بعض نکاح ایسے ہوتے ہیں جن پر اللہ کی رحمت ملتی ہے، اور بعض ایسے ہوتے ہیں جن پر انسان رحمتِ الٰہی سے دور ہوجاتا ہے۔ یہ بات نبی ﷺ نے خود بتائی ہے۔ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: (۱) جس نے کسی عورت سے عزّت حاصل کرنے کے لیے نکاح کیا، اللہ تعالیٰ اُسے ذِلّت دیں گے۔ (۲) جس نے مال کی وجہ سے شادی کی، اللہ تعالیٰ اسے فقر دیں گے۔ (زندگی بھر مانگتا ہی رہے گا) (۳) جس نے حسن وجمال کی بنیاد پر شادی کی، اللہ تعالیٰ اسے کمتری دیں گے۔ (۴) جس نے اس وجہ سے شادی کی کہ اس کی نگاہوں میں جھکاؤ آجائے، یا زنا اور اُمورِ زنا سے بچ جائے، یا صلہ رحمی کرے، خاندانوں کا جوڑ ہوجائے تو اللہ پاک ایسے مرد کو بھی برکتیں عطا فرمائیں گے اور ایسی عورت کو بھی برکتیں عطا فرمائیں گے۔ (معجم اوسط للطبرانی: 2527) نبی ﷺ کی دعائیں لینی ہیں، برکتیں لینی ہیں، اللہ کی مدد لینی ہے تو وہ تب ملیں گی جب دین کی وجہ سے شادی کی جائے گی۔ہر کام سے پہلے استخارہ کرنا نکاح سے پہلے استخارہ کرنا بھی سنت ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ہر کام کے کرنے سے پہلے اس طرح استخارہ کرنا سکھاتے تھے جس طرح