گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
طرح بھی طاق ہوگیا۔ اگر مثال کے طور پر Ac گھر میں ہے، اُسے 26پر رکھتے ہیں تو 25پر رکھ لیں، طاق عدد میں آگیا۔ 21پر رکھ لیں وغیرہ۔ کپڑے سلوانے ہیں بجائے چار کے تین سلوالیں، دو کے بجائے ایک سلوا لیں۔ الغرض تمام چیزوں میں اگر ہم اس کا اہتمام کرنے کی کوشش کریں گے تو یقیناً اس کی برکتیں ہمیں ملیں گی۔ اور جب نیت ہماری یہ ہوگی کہ میرے اللہ کو پسند ہے تو یقیناً اس کا فائدہ ہوگا۔نبیﷺ کا سامانِ سفر سفر میں سُرمہ اور سُرمہ دانی آپﷺ کے ساتھ رہتا تھا۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ اُمّ المؤمنین امی عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ پانچ چیزیں نبیﷺ اپنے ساتھ رکھتے تھے، سفر میں بھی اور حضر میں بھی: (۱) آئینہ (۲) سُرمہ دانی (۳) کنگھی (۴) تیل (۵) مسواک۔ یہ پانچ چیزیں نبیﷺ کے ساتھ سفر میں ہوتی تھیں۔ (صحیح بخاری) ایک روایت میں قینچی کا بھی ذکر ہے۔ اور ایک روایت میں کمر وغیرہ کھجانے کے لیے خاص لکڑی کا بھی ذکر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ سفر میں پیش آنے والی چیزوں کو ساتھ رکھنا مسنون عمل ہے۔ اس سے آدمی خود بھی تکلیف سے بچتا ہے اور دوسروں سے مانگنے کی ضرورت نہیں رہتی تو ان کو بھی تکلیف نہیں ہوتی۔ اس کے بعد کچھ بات انگوٹھی سے متعلق عرض کرتے ہیں۔ انگوٹھی نبیﷺ نے پہنی ہے۔ اب ہمارے لیے اس میں کیا حکم ہے؟ چند باتیں سُن لیں۔نبی کریمﷺ کی انگوٹھی حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اُس پر تین