گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
میں اس پر خدا کی لعنت کی خبر دی گئی ہے۔ حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: چار طرح کے لوگ ہیں جن پر عرش کے اوپر سے خدا کی لعنت آتی ہے، اور ملائکہ اس پر آمین کہتے ہیں۔ ان میں سے ایک وہ بھی ہے جو شادی اس لیے نہیں کرتا کہ اولاد کے جھنجھٹ میں جانا پڑے گا۔ (مجمع الزوائد: 254/4) آج کل کے ماحول میں کئی لوگوں سے سنا کہ شادی نہیں کرنا چاہتے، بس اِدھر اُدھر جا کر منہ مار لیتے ہیں۔ ایسے شخص کو شریعتِ اسلامی نے پسند نہیں کیا۔ ایک حدیثِ پاک میں حضرت ابوہریررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے ان مردوں پر لعنت فرمائی ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کہ ہم شادی نہیں کریں گے۔ اور ان عورتوں پر لعنت فرمائی ہے کہ جویہ کہتی ہیں کہ ہم شادی نہیں کریں گی‘‘۔ (مجمع الزوائد: 251/4)ایک عبادت گزار کا واقعہ حضرت عَکَّاف بن وَدَّاعہ الہلالی رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے ان سے فرمایا کہ اے عَکَّاف! کیا تمہاری بیوی ہے؟ (تم شادی شدہ ہو؟) حضرت عَکَّاف نے عرض کیا کہ نہیں (میں شادی شدہ نہیں ہوں)۔ حضورِ پاکﷺ نے فرمایا کہ شادی کرو، شادی کرنا ہماری سنت ہے، تمہارے لوگوں میں بُرے لوگ وہ ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں یعنی جو شادی نہیں کرتے۔ پھر اسی روایت میں آگے نبی ﷺ نے یہ بھی بتایا کہ نیک اور صالح، متقی آدمی کوئی بھی ہو، اس کے لیے شادی کرنا ضروری ہے ورنہ شیطان عورتوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے جیسا کہ اس نے بنی اسرائیل کے ایک روز