گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیسوں سے آیا تھا۔ جناب! جہیز کی اگر یہ والی سنت آپ نے پوری کرنی ہے تو لڑکے والوں کو چاہیے کہ وہ لڑکی والوں کو پیسے دے دیں کہ جہیز خرید کے دو۔ مزا تو تب ہے! کوہاٹ سے آگے کرک کے علاقے میں ابھی بھی یہ چیز باقی ہے کہ لڑکی والے کچھ نہیں دیتے، لڑکے والے دیتے ہیں۔ یہ جہیز والا معاملہ تکلیف دہ معاملہ ہے۔نکاح کے بعد عبادات کا جروثواب اور جب انسان نکاح کرلیتا ہے، شادی کرلیتا ہے تو اس کی عبادت کا اجر اللہ ربّ العزّت بڑھا دیتے ہیں۔ چناں چہ علماء نے لکھا ہے کہ انسان نکاح سے پہلے جو نماز پڑھتا ہے ایک نماز کا ایک اجر ملتا ہے۔ اور نکاح کرنے کے بعد ایک نماز کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اَجر بڑھا دیتے ہیں کہ پہلے یہ صرف حقوق اللہ کو ادا کرتا تھا، اب ساتھ میں حقوق العباد کو بھی ادا کر رہا ہے، لہٰذا اس کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ چناںچہ خوش قسمت انسان وہ ہے جس کو ایک اچھا جیون ساتھی مل جائے۔ اس میں مزید کچھ باتیں ہیں، وہ اِن شاء اللہ آیندہ پیش کی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں خوشگوار ازدواجی زندگی عطا فرمائے۔ یہ حقیقت ہے کہ جس کو اچھا جیون ساتھی مل جائے وہ یقینًا خوش قسمت انسان ہے۔ وَاٰخِرُ دَعَوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.