گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
جب وہ سوتے ہیں تو موبائل سرہانے پر اور صبح بھی سب سے پہلے موبائل پکڑتے ہیں۔ رات کو 3 بجے آنکھ کھلی تو سب سے پہلے Whatsapp، Onکرتے ہیں۔ 2 بجے آنکھ کھلے تو دیکھتے ہیں کہ کسی کا میسیج تو نہیں آیا ہوا۔ جس طرح ہمیں اپنے موبائل سے محبت ہے اس سے کہیں زیادہ نبی ﷺ مسواک سے محبت کرتے تھے۔ یہ صرف سمجھانے کے لیے مثال دی ہے۔ امی عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جنابِ رسول اللہﷺ یوں فرماتے تھے: اَلسِّوَاکُ مَطْھَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِلرَبِّ. (صحيح البخاري تعلیقًا: ۲؍۲۷۴) ترجمہ: ’’ مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے‘‘۔ رات کو سونے سے قبل چند باتیں اور بھی سنت ہیں۔سونے سے قبل چند ضروری کام بخاری شریف میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم سونے کا ارادہ کرو تو چراغ بجھا دیا کرو، اور دروازے کو بند کر دیا کرو، اور مشکیزے کا منہ باندھ دیا کرو، اور کھانے پینے (کے برتن) ڈھک دیا کرو۔ (صحیح بخاری: رقم ۶۲۹۶) اس حدیث کے راوی ہَمَّام کہتے ہیں کہ اگر ڈھکنے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو (بسم اللہ کہہ کر) کوئی لکڑی ہی چوڑائی میں رکھ دو۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب رات ہونے لگے تو اپنے بچوں کو باہر جانے سے روک دو، اس لیے کہ اس وقت شیطان پھیلتے ہیں۔ اور جب رات کا ایک پہر ہوجائے (عشاء کے بعد، جانا چاہیں ضرورت سے) تو جانے دو۔ اور دروازوں کو بند کردو اور اس پر اللہ کا نام لو، کیوں کہ شیطان (ایسے)