گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
شادی کے بعد اخراجات بڑھتے ہیں۔ پہلے اکیلے کا مقدر تھا، اب دوسرے کا مقدر بھی اس کے ساتھ جُڑ گیا، آگے اولاد ہو گی تو ان کا مقدّر بھی جمع ہوگا۔ یہ کیوں سوچتے ہیں کہ کھانے والے بڑھ جائیں گے، یہ سوچیں کہ مقدّر کی روزی بڑھ جائے گی، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت بڑھ جائے گی۔ جو چاہے دیکھ لے کہ شادی کے بعد اللہ تعالیٰ نے وُسعت سے نوازا ہوگا۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے اور عام ترتیب بھی یہی ہے۔ ہاں! شادی کے بعد اگر کوئی سودی معاملات میں ملوّث ہوگیا، یا جوئے میں ملوّث ہوگیا، کوئی خاص گناہ میں مبتلا ہو کر پکڑا گیا تو وہ معاملہ الگ ہے۔وُسعت کیسے معلوم ہوگی؟ اس وُسعت کو جاننے ایک بڑا آسان طریقہ ہے۔ اس دفعہ آپ نے کتنی زکوٰۃ دی؟ اس کو دیکھیں۔ 5 سال پہلے کتنی دی تھی؟ 15 سال پہلے کتنی دی؟ 20 سال پہلے کتنی دی تھی اس کو دیکھیں، ابھی پتا لگ جائے گا۔ پہلے سائیکل بھی نہیں تھی، پھر موٹر سائیکل آگئی، پھر گاڑی آگئی۔ بس اللہ کی طرف سے رحمتیں بڑھ رہی ہیں۔ کوئی بھی چیک کرلے کہ نکاح کی وجہ سے مال کم نہیں ہوتا۔ ہاں! یہ کفر کا پروپیگنڈا ضرور ہوسکتا ہے کہ یہ ہوجائے گا، وہ ہو جائے گا۔ اللہ ربّ العزّت کی ذات بہت مہربان ہے، اس کی عنایتیں بڑھ جاتی ہیں۔پاک دامنی پر جنت کی بشارت ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی ﷺ نے قریش کے نوجوانوں سے فرمایا: ’’اے قریش کے جوانو! اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو، زنا نہ کرنا۔ غور سے سن لو! جو اپنی جوانی کی حفاظت کرے گا (عِفّت اور پاک دامنی کی زندگی گزارے گا) اس کے