گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
اصحابِ رسولﷺ کی چاہت دو عظیم صحابیٔ رسول ہیں: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ،اورحضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ۔ دونوں جلیل القدر صحابی ہیں، اور بہ کثرت روایات کرتے ہیں۔ حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ فقیہ الامت ہیں، اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اَعلم بالحلال والحرام ہیں۔ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اگر مجھے پتا لگ جائے کہ میری عمر کے صرف 10 دن باقی ہیں اور اس حال میں میری بیوی کا انتقال ہوجائے تو میں اس حال میں بھی شادی کروں گا، کیوں کہ میں بے نکاح اللہ کے سامنے نہیں جانا چاہوں گا۔ (أوجز المسالک إلی موطّأ إمام مالك: کتاب النکاح) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی دوبیویاں تھیں۔ اللہ کی شان کہ دونوں کا انتقال ساتھ ہوا، اور ایک ہی دن دفن ہوئیں۔ اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ خود طاعون میں مبتلا تھے۔اس حال میں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ میری شادی کرواؤ، میں اللہ کے سامنے اس دنیا سے اس حال میں نہیں جانا چاہتا کہ میری بیوی نہ ہو۔ (شرح احیاء: 288) غرض یہ کہ صحابۂ کرامj نکاح کا اتنا اہتمام فرماتے تھے۔حکایت ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ معمر نے ابو اسحاق سے نقل کیا ہے کہ ایک نوجوان ان کے پاس آیا تو انہوں نے اس سے پوچھا کہ بیٹا! تم نے قرآن حفظ کرلیا؟ نوجوان نے کہا کہ جی کرلیا۔ پھر اس سے پوچھا کہ تم نے حج کرلیا؟ اس نے کہا کہ الحمدللہ! کرلیا۔ پھر پوچھا کہ تم نے شادی کرلی؟ اس نے کہا کہ نہیں، شادی تو نہیں کی۔ پوچھا کہ تمہیں شادی سے کس چیز نے روکا؟ حالانکہ حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اگر میری زندگی کا