گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
داخلہ کن اعمال کی وجہ سے ہوگا؟ (کن باتوں کی وجہ سے لوگ زیادہ جنت میں جائیں گے تو نبی ﷺ نے دو باتیں ارشاد فرمائیں) فرمایا: ’’تقویٰ اور حُسنِ اخلاق‘‘۔ اس کے بعد ایک بڑا عجیب سوال پوچھا گیا۔ پوچھا: اے اللہ کے رسول! جہنم میں لوگ کس وجہ سے زیادہ جائیں گے؟ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: زبان اور شرم گاہ کی وجہ سے۔ (ترمذی: 21/2) اگر غور کیا جائے تو تقویٰ بھی ہمارے پاس نہیں ہے اور اخلاق بھی نہیں۔ جنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ہمارے پاس کیا ہے؟ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ تو الگ سے ضروری ہیں، لیکن اچھے اخلاق کا ہونا بے حد ضروری ہے۔زبان سے ہونے والے گناہ اسی طرح زبان کے مسئلہ میں ہم غور کریں جیسا کہ حدیث شریف میں فرمایا گیا کہ دو وجوہات کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے: ایک زبان کی وجہ سے، دوسرا شرم گاہ کی وجہ سے۔ غور کریں گے تو پتا چلے گا کہ زبان کے معاملے میں اکثر لوگ غیر محتاط ہیں۔ زبان کی بے احتیاطی ہمارے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ جھوٹ ہم زبان سے بولتے ہیں۔ غیبت ہم زبان سے کرتے ہیں۔ لوگوں کو تنگ ہم زبان سے کرتے ہیں۔ وعدہ خلافی زبان سے کرتے ہیں۔ مذاق اُڑانا زبان سے کرتے ہیں۔ بداخلاقی زبان سے کرتے ہیں۔ لوگوں کا دل توڑنا زبان سے کرتے ہیں۔ لوگوں کی بے عزتی زبان سے کرتے ہیں۔ لوگوں پر الزام زبان سےلگاتے ہیں۔ ناحق کسی کو حکم کرنا، اللہ کے احکام کے خلاف کسی بات کا کہنا یہ ہم زبان سے کرتے ہیں۔ لوگوں کو نا اُمید ہم زبان سے کرتے ہیں۔ دکھاوے کی گفتگو ہم زبان سے کرتے ہیں۔ بُرائی کا حکم زبان سے دیتے