گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
نبیﷺ کی سنتوں کو سیکھنا اللہ کا شکر ہے! جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ گلدستۂ سنت کے بیانات چل رہے ہیں، اور ہم جستجو میں ہیں کہ ہمیں سنتوں کا علم ہوجائے۔ اور جہاں تک ہمارے لیے ممکن ہو ہم نبیﷺ کی سنتوں کو سیکھیں اور اسے اپنائیں۔ یاد رکھیں! آج یہ موقع ہے۔ مرنے کے بعد، قبر میں جانے کے بعد یہ موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔ آج جو انسان اپنے آپ کو نبیﷺ کی سنتوں میں ڈھال لے گا، وہ نبیﷺ کے فرمان کے مطابق نبیﷺ کے ساتھ جنت میں ہوگا۔ اگر جنت میں آپﷺ کا ساتھ چاہتے ہیں تو دنیا میں سنتوں کو محبت کے ساتھ اپنا لیجیے ۔ جب یہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا، مہلت نکل جائے گی پھر افسوس ہوگا۔جمعہ کی مبارک باد دینا خلافِ سنت ہے جمعہ کے دن کے بارے میں ایک بات اور بھی کرنی ہے۔ آج کل ایک نیا Trend نکلا ہوا ہے۔ آج صبح بھی مجھے کئی میسیجز آئے کہ جمعہ مبارک ہو۔ میں نے مفتی حضرات سے رابطہ کیا تو یہ بات معلوم ہوئی۔ آپ بھی مفتی صاحبان سے معلوم کرسکتے ہیں، اور اس میں کوئی غلطی ہو یا بہتری ہو تو مجھے بھی ضرور بتائیں۔ جمعہ یقیناً برکت والا دن ہے، مبارک دن ہے۔ لیکن یہ مبارک دن اس کے لیے ہے جو اس دن کو سنت کے مطابق بنائے۔ مثلاً درود شریف کی کثرت، نمازِ جمعہ کے لیے جلدی جانا، سورۃ الکہف کی تلاوت کرنا اور سنت کے مطابق لباس پہننا، عصر سے مغرب تک دعاؤں میں لگے رہنا۔ یہ جمعہ کے دن کے احکامات ہیں، جو اس پہ لگا ہوا ہے اس کے لیے تو مبارک ہے۔ لیکن