گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
150 لوگوں کے سامنے لڑکے نے کہا کہ میرے ساتھ شادی کرو۔ اس سے پہلے کلاس میں بھی اس کی عزت برباد کرچکا تھا، اب کہتا ہے کہ شادی بھی کرو۔ لڑکی نے منع کیا تو 150 لوگوں کے سامنے اس نے اس کی شرٹ پھاڑی اور 30 گولیاں کھالیں۔ اور اس کے بعد اسے ہوسپٹل لے گئے، کسی نے اس کا کیس بھی نہیں لیا۔بڑی مشکلوں سے ایک ڈاکٹر نے اس کا کیس لیا۔ ہم پڑھانے سے ہرگز منع نہیں کرتے۔ P.H.Dکرانے سے منع نہیں کراتے۔ انجینئر بنانے سے منع نہیں کرتے۔ کچھ بھی آپ ان کو دنیا کا پڑھائیے لیکن خدا کے لیے ان کو دین کا علم دیں اور پاکدامنی سکھائیے۔ وہ کب ہوگا جب ہم خود بھی باحیا بنیں گے۔ ہماری تنہائیاں پاکیزہ ہوں گی۔ جب تک ہماری تنہائیاں پاکیزہ نہیں ہوں گی یہ دین ہم اگلی نسلوں میں پوری طرح منتقل نہیں کرسکیں گے۔ وہ سب ظاہر کی باتیں ہوں گی، اندر کچھ نہیں ہوگا۔ تو نبی ﷺ کی تعلیمات اپنی زندگی میں عمل میں لے کر آنا اور پھر اگلی نسلوں میں منتقل کرنا یہ ہماری ذمہ داری ہے، ورنہ یہی اولاد جس کی لاکھوں روپے فیس دی ہوگی دنیا کی ذلت کا سبب بنے گی۔ قرآن کے اندر آتا ہے کہ چھوٹے اپنے بڑوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن کہیں گے: رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيْرًاؒ۰۰۶۸ (الأحزاب: 68) اللہ! ہمارے والدین کو دُگنا عذاب دیجیے گا اور ان کو تکلیف پہنچائیے لعنتیں دُگنی کیجیے کہ ا نہوں نے ہمیں قرآن نہیں سکھایا، دین نہیں سکھایا، پردہ نہیں سکھایا، بے دینی والی ساری باتیں سیکھا دیں۔ ہمارے ہاں مدرسے میں ایک MBBS بچی پڑھنے آتی