گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
نہ ہو، برات سے پہلے مرد الگ اور عورتیں الگ ہوتی ہیں، پھر برات کے بعد دولہا کو دوستوں کے ساتھ لے جاتے ہیں لڑکیوں کے پاس کہ دلہن کے ساتھ بٹھاتے ہیں اور وہاں سے رخصتی کے لیے لے جاتے ہیں۔ کبھی اس عمل کی قباحت کو سوچا ہے؟ خوشی کے موقع پر ہم اللہ کو کیوں نہیں خوش کرنا چاہتے؟ نبی ﷺ کو کیوں نہیں خوش کرنا چاہتے؟ ہر وہ عمل کرتے ہیں جس سے اللہ اور اس کے رسولﷺ ناراض ہوتے ہیں۔ تصویر ہم نے بنوانی ہے، مکس گیدرنگ، میوزک اور باجے وغیرہ سب کچھ کرنا ہے۔ عجیب بات ہے کہ ماسی کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں رسول اللہﷺ کو ناخوش کردیتے ہیں۔ بعض باتیں ایسی بھیانک ہیں کہ زبان سے نکالتے ہوئے کچھ ہوتا ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کن الفاظ سے بیان کروں۔ نوجوانوں کی عجیب عجیب باتیں ہیں جب توبہ کرتے ہیں پھر روتے ہیں پھر اللہ سے مانگتے ہیں پھر اللہ ان کو رحمتیں دیتے ہیں۔ پھر مکمل ہے ان کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔ ایک نوجوان کی بات سن لیجیے۔ اپنے دل کی جب میں اپنے دوست دولہا کے ساتھ گیا رخصتی کے عمل میںتو میں نے دلہن کو دیکھا۔ دل میں خیال آیا کہ کاش! یہ میرے اس دوست کے پاس جانے سے پہلے آدھا گھنٹہ مجھے مل جائے۔ میرے بھائیو! ہم کہاں جارہے ہیں؟ کب ہم سدھریں گے؟ کب ہم اپنی نسلوں کو دین کی طرف لے کر آئیں گے؟ حیا اور پاکدامنی کی تعلیم دیں گے؟ ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم نبی کریمﷺ کے عمل کو اپنا عمل بنالیں، آپﷺ کے طریقے پر آجائیں، حیا اور پاکدامنی کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ اور آپﷺ کی تعلیمات پہلے عمل میں لائیں پھر آگے منتقل کریں۔ پھر ان شاء اللہ رحمتیں ہی رحمتیں ملیں گی۔ یہ مقاصد جب ہمارے سامنے ہوں گے پھر ہمیں گوری چمڑی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پھر ہمیں اس چیز کی