بسم اللہ الرحمن الرحیم
تقریظ
معروف محقق اور مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر فہیم اختر ندوی صاحب
صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد
اسلام کی تعلیمات اگر ہمہ گیر اور رحمت بخش ہیں، تو اس کی طویل تاریخ بھی بڑی روشن اور تابندہ ہے۔ اور علمی خدمات کی تاریخ تو نہ صرف وابستگان اسلام کے لئے بلکہ پوری علمی دنیا کے لئے سرمایۂ افتخار ہے۔ یہ افتخار ان کارناموں اور خدمات پر بھی ہے جو اہل اسلام نے انجام دی ہیں، اور اس ریکارڈ پر بھی ہے، جسے سیرت وسوانح اور تاریخ کے میدانوں میں کمال امانت ودیانت اور تحقیق وتدوین کے اعلیٰ معیاروں کے ساتھ انجام دے کر اصحاب قلم نے محفوظ بنادیا ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ ان دونوں میدانوں میں مالا مال ہے۔
امام ابو حنیفہ کی ذات والا صفات کے ساتھ افتخار واعزاز کے یہ دونوں عناصر جڑے ہوئے ہیں، آپ نے مختلف علوم بالخصوص فقہ اسلامی کی تدوین کے باب میں ابتدائی اور پائیدار نقوش ثبت کئے ہیں اور بنا بریں امام اعظم کا لقب اپنے نام کا حصہ بناگئے ہیں۔ دوسری جانب آپ کی خدمات اور فکرونظر پر سوانحی اور تاریخی سرمایہ بھی وقیع پیمانہ پر تیار کیا گیا ہے۔
زیر نظر کتاب ’’امام ابو حنیفہ- سوانح وافکار‘‘ اسی زریں سلسلہ کی ایک حسین کڑی