مبتلا کریں گے ،اور اگر دور کر دیں گے تو رنجیدہ کردیں گے ،آپ کے پاس وہ چیز نہیں ،جس کی مجھے تمنا ہے اور میرے پاس وہ چیز نہیں جس کا مجھے آپ کے حوالے سے خطرہ ہے۔ (۱)
ذہانت کی حیرت انگیز مثال
امام صاحب ایک جگہ تشریف فرماتھے کہ ایک آدمی کا آپ کے سامنے سے گزر ہوا، امام صاحب نے فرمایا میرا خیال یہ ہے کہ یہ شخص مسافر او راجنبی ہے، وہ شخص تھوڑی دور چلا تو امام صاحب نے فرمایا کہ اس کی آستین میں کوئی میٹھی چیز ہے، وہ تھوڑی دور اور آگے گیا تو امام صاحب نے فرمایا یہ شخص بچوں کو پڑھاتا ہے، امام صاحب کے شاگرد ان کے پیچھے ہولئے تو پتہ چلا کہ واقعی وہ مسافر ہے اور اس کی آستین میں کشمش ہے اور بچوں کو پڑھاتا ہے، شاگردوں نے امام صاحب سے پوچھا کہ آپ نے کیسے جان لیا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ یہ شخص دائیں بائیں دیکھ رہا ہے، جس طرح مسافر دیکھتا ہے اور میں نے دیکھا کہ مکھیاں اس کی آستین میں آرہی ہیں تو میں نے سمجھ لیا کہ اس کی آستین میں کوئی میٹھی چیز ہے اور میں نے دیکھا کہ وہ چھوٹے چھوٹے بچوںکو دیکھ رہا ہے تو میں سمجھ گیا کہ یہ بچوں کا استاذ اور معلم ہے۔(۲)
ایک رومی سے مناظرہ
بغداد میں ایک رومی آیا اور اس نے خلیفہ سے آکر عرض کیا میرے یہ تین سوال ہیں اگر آپ کی سلطنت میں کوئی موجود ہوتو بتلائیے! خلیفہ نے اعلان کردیا سب علماء جمع ہوئے، امام صاحب بھی تشریف لائے، رومی ممبر پر چڑھا اور اس نے سوال کیا (۱) بتاؤ خدا سے پہلے کون تھا؟ (۲) بتاؤ خدا کا رخ کدھر ہے؟(۳) بتاؤ اس وقت خدا کیا کررہا ہے؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۱) مناقب ابی حنیفہ للموفق ۱؍۱۴۷
(۲) موفق احمد مکی، مناقب ابی حنیفہ ۱؍۱۶۳، دارالکتب العربی بیروت ۱۹۸۱ء