بیس سال تک میری اور میرے اہل وعیال کی کفالت حضرت امام ابو حنیفہ نے کی۔( ۱)
موفق کی مناقب ابی حنیفہ میں دس سال کا تذکرہ ہے(۲) دس سال بھی کوئی معمولی مدت نہیںہے، اس میں یہ بھی ہے کہ حضرت امام ابو یوسف فرماتے ہیں میں نے ان عمدہ خصلتوں کا جامع کسی اور کو نہیں دیکھا، حسن بن زیاد جو امام صاحب کے ممتاز تلامذہ میں سے ہیں، فرماتے ہیں:
میں امام صاحب کے پاس پڑھا کرتا تھا، میرے والد ایک دن امام صاحب کے پاس آئے اور عرض کرنے لگے کہ حضور! میری چند لڑکیاں ہیں لڑکوں میں صرف حسن ہے، آپ ہی اسے سمجھائیے کہ کوئی ایسا کام اختیار کرے جس سے مجھے کچھ سہولت میسر آئے، حسن کا بیان ہے کہ جب میں آیا تو امام صاحب نے فرمایا میاں حسن! تمہارے والد آئے تھے اور یہ باتیں مجھ سے کہہ کر گئے ہیں؛لیکن تم پڑھنے میں لگے رہو میں نے کسی عالم کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھا ہے، حسن کا بیان ہے کہ امام صاحب نے اس دن سے میرے لئے کچھ ماہوار اس وقت تک مقرر کردیا جب تک کہ میں روز گار سے نہیں لگ گیا۔(۳)
فقراء اور ضرورت مندوں پر خرچ
امام صاحب علماء ،مشائخ اورتلامذہ پر کس قدر مال خرچ کرتے تھے اور ان کے حقوق کی کس طرح ادائیگی کرتے تھے اس کا حال اوپر ذکر کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ حضرت امام فقراء اور محتاجوںپر بھی کثرت سے خرچ کیا کرتے تھے، گویا ان کی تجارت کا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
( ۱) امام ابوحنیفہ کی سیاسی زندگی ص: ۱۱۲ (۲) مناقب ابی حنیفہ ۱؍۲۳۸ (۳) مناقب ابی حنیفہ موفق ۱؍۲۶۴