تنظیم سے متعلق گفتگو شروع ہوئی بڑے درد ناک لہجے میں فرمایا مولوی اسحاق ! جماعت اہل حدیث کو حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی روحانی بد دعا لے کر بیٹھ گئی ہر شخص ابو حنیفہ ابو حنیفہ کہہ رہا ہے کوئی بہت عزت کرتا ہے تو امام ابو حنیفہ کہہ دیتا ہے پھر ان کے بارے میں ان کی تحقیق یہ ہے وہ تین حدیثیں جانتے تھے یا زیادہ سے زیادہ گیارہ اگر کوئی بڑا احسان کرے تو وہ سترہ حدیثوں کا عالم گرادنتا ہے جولوگ اتنے بڑے جلیل القدرامام کے بارے میں یہ نقطہ نظر رکھتے ہوں ان میں اتحاد ویکجہتی کیوں کر پیدا ہوسکتی ہے یا غربۃ العلم إنما أشکو بثي وحزني إلی اللہ۔(۱)
شیخ البانی(م۱۴۲۰ھ)
اہل حدیث میں ایک معروف نام شیخ ا لبانی کا ہے۔ اہل حدیث کے یہاں ان کو بڑی مرجعیت اور مقبولیت حاصل ہے، ماضی قریب میں عرب کے بڑے اور محقق عالموں میں ان کا شمار ہوتا ہے انہوں نے اگر چہ امام صاحب کے علم حدیث میں مقام ومرتبہ پر کلام کیا ہے اور یہ وہ گفتگو ہے جس پر بہت زیادہ لکھا گیا ہے، غالبا شیخ البانی نے اپنے موقف کی عبارت کو تلاش کرکے اپنے زعم کی عمارت قائم کردی ہے اگر منصفانہ انداز میں وہ امام صاحب کی حدیث میں خدمات کا جائزہ لیتے تو شاید ان کا وہ نظریہ نہ ہوتا ہے اس کے باوجود شیخ البانی نے امام صاحب کی دوسری تمام صلاحیتوں اور ان کی خدمات کا بڑی وسیع ظرفی سے اعتراف کیا ہے، چنانچہ وہ اپنی کتاب سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ میں لکھتے ہیں:
وحسبہ ما أعطاہ اللہ من العلم والفہم الدقیق حتی قال الإمام الشافعي الناس عیال في الفقہ علی أبي حنیفۃ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۱) حدیث اہل حدیث ص: ۲۷