انتساب
میں اپنی اس علمی کاوش کو اپنے مشفق والدین کے نام معنون کرتا ہوں، جن کی مخلصانہ جدو جہد، آہ سحر گاہی اور نیک تمناؤں اور آرزؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کی توفیق بخشی، اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم فرمائے۔
مدرسہ ریاض العلوم گورینی اور دارالعلوم دیوبند جہاں کے چشمۂ فیض سے میں نے علمی پیاس بجھائی اورجس کے آغوشِ تربیت سے قلم پکڑنا سیکھا اور دارالعلوم حیدرآباد جہاں کے علمی اور تصنیفی ماحول سے ذوق پاکر یہ تحریر وجود میں آئی ہے، اس کتاب کی نسبت ان تینوں اداروں کی طرف کرنا اپنے لئے باعث فخر سمجھتا ہوں۔