ایک اہم اضافہ ہے،جو محض ایک تحریر نہیں ہے،بلکہ امام صاحب کی حیات کے مختلف پہلوؤں پر ایک جامع کتاب ہے،ابواب اور فصلیں قائم کرکے مؤلف کتاب نے حسن ترتیب کا ثبوت دیا ہے، نیز امام صاحب کی زندگی کے بعض مخفی گوشوںکو وا کرکے قارئین کی دلچسپی کا سامان فراہم کیا ہے، اسلوب ِ تحریر میں سلاست اور شگفتگی ہے، حوالہ جات کا خصوصی اہتمام ہے۔
اللہ تعالیٰ جزاء خیر دے مؤلف کتاب محب عزیز مولانا امانت علی قاسمی بارک اللہ فی علمہ کو، جنہوں نے بڑی عرق ریزی سے اس کتاب کو مرتب کیا ہے، موصوف دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل ہیں، اور کئی برس سے دکن کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم حیدرآباد میں حدیث وفقہ کا درس دے رہے ہیں، دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کی اس قلمی کاوش کو قبول عام وتام عطا فرمائے، اور آخرت کے لئے بھی ذخیرہ بنائے۔
ربنا تقبل منا إنک أنت السمیع العلیم
(خالد سیف اللہ رحمانی)
خادم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد
سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
۲۲؍ جمادی الاخری ۱۴۳۷ھ
۱؍اپریل ۲۰۱۶ء