انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(دشمن)بھیڑیا ہوتا ہے، وہ (موقع پاتے ہی)الگ ہونے والی اور کنارے ہونے والی بکری کوپکڑلیتاہے،پس تم گھاٹیوں(میں الگ ہوجانے)سےبچواوراپنےاوپر جماعت (کے ساتھ وابستگی)کو ،اکثریت کو اور مسجد کولازم کرلو۔(مسند احمد:22029) 6……اعتکاف کا ایک عظیم فائدہ یہ ہے کہ معتکف دس دن تک اللہ تعالیٰ کے ضمان میں ہوتا ہے،اِس لئے کہ وہ مسلسل دن رات مسجد میں ٹہرا رہتا ہے اور حدیث کے مطابق مساجد میں رہنے والےاللہ تعالیٰ کے ضمان میں ہوتے ہیں،چنانچہ اِرشادِ نبوی ہے:چھ مجلسیں ایسی ہیں جن میں سے ہر مجلس میں مومن اللہ تعالیٰ کے ضمان میں ہوتا ہے : اللہ تعالیٰ کے راستہ میں،جماعت سے نماز ہونے والی مسجد میں ، مریض کے پاس، جنازے کے پیچھے جانے میں،میت کے گھر میں ،امامِ عادل کے پاس (اُس کی مدد و نصرت اور تعظیم کیلئے)۔(کشف الاستار عن زوائد البزار:435) ایک اور روایت میں ہے : جو شخص صبح یا شام(جس وقت بھی) مسجد جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ضمان میں آجاتا ہے۔(ابن خزیمہ:1495) 7……معتکف کو اعتکاف کی برکت سے یہ خوش قسمتی حاصل ہوتی ہے کہ وہ دس دن تک مسجد میں رہنے کی وجہ سے نماز میں ہوتا ہے یعنی اُسے نماز کا ثواب حاصل ہوتا رہتا ہے ، چنانچہ حدیث میں ہےنبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : گھر سے مسجد جانے والا اپنے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک نمازپڑھنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔(السنن الکبریٰ للبیہقی : 4974) ایک اور روایت میں ہے،نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: