انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(4)چوتھی بات:روزہ کی نیت کب کرنا بہتر ہے : بہتر یہ ہے کہ رات ہی کو روزہ رکھنے کی نیت کرلیں یا کم از کم صبح صادق سے پہلے پہلے نیت کرلی جائے ۔)ہندیہ:1/196) (5)پانچویں بات:روزہ کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے : رمضان المبارک کے اداء روزوں،نذرِ معیّن کے روزوں اورنفلی روزوں میں نصفِ نہار شرعی یعنی زوال سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پہلے تک نیت کی جاسکتی ہے،البتہ رمضان کے قضا روزوں اور نذرِ غیر معیّن کی نیت صبح صادق سے پہلے پہلے ہی ہو سکتی ہے،ا س کے بعد روزے کی نیت کرنا درست نہیں ہے۔)ہندیہ:1/195)(الدر المختار:2/377) (6)چھٹی بات:صبح صادق سے پہلے کھانا پینا یا نیت کو تبدیل کرلینا درست ہے : صبح صادق سے پہلے نیت کرکے بھی کچھ کھایا پیا جاسکتا ہے،اس میں کوئی حرج نہیں، محض نیت کرلینے سے روزہ شروع نہیں ہوجاتا ، اِسی طرح صبح صادق سے پہلےنیت کو تبدیل کردینا یا روزہ کی نیت ہی کو ختم کردینا بھی صحیح ہے، البتہ صبح صادق کے بعد روزہ کی نیت میں تبدیلی یااُسے ختم کردینا درست نہ ہوگا۔)ہندیہ:1/195) ﴿چوتھی فصل:سحری کے مسائل﴾ سحری سے متعلّق مندرجہ ذیل پانچ باتوں کی تفصیل ذکر کی جائے گی : (1)سحری کھانے کا حکم اور اُس کی تاکید۔(2)سحری کھانے کا وقت۔(3)سحری میں کیا کھانا چاہیئے۔(4)حالتِ جنابت میں سحری کھانا۔(5)سحری کے باے میں پائی جانے والی چندعمومی کوتاہیاں۔