انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(5)روزہ داروں کیلئے روزِ محشر دسترخوان لگائے جائیں گے: قیامت کے ہولناک مناظر میں جبکہ ہر طرف افراتفری اور نفسا نَفسی کا عالَم ہوگا، لوگ حساب و کتاب میں پھنسے ہوں گےاُس وقت اللہ تعالیٰ کے محبوب اور پسندیدہ روزہ رکھنے والے بندوں کیلئے بیش بہا نعمتوں کے دسترخوان چنے جائیں گے۔ حضرت عبد اللہ بن رَباح جوکِبار تابعین میں شمار ہوتے ہیں وہ فرماتے ہیں:”تُوضَعُ الْمَوَائِدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِلصَّائِمِينَ فَيَأْكُلُونَ وَالنَّاسُ فِي الْحِسَابِ“ قیامت کے دن جبکہ لوگ حساب و کتاب میں ہوں گے،اُس وقت روزہ داروں کیلئے دسترخوان لگائے جائیں گےاور وہ لوگ(دستر خوانوں میں لگے ہوئے بیش بہا کھانوں کے) کھانے میں مصروف ہوں گے ۔(شعب الایمان:3642) (6)روزہ دار کو جہنم سے دورکردیا جاتاہے: حضرت ابوسعید خدریفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”مَا مِنْ عَبْدٍ يَصُومُ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللهِ إِلَّا بَاعَدَ اللهُ بِذَلِكَ الْيَوْمِ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا“ جو بندہ اللہ کے راستے میں ایک دن کا روزہ بھی رکھے تو اللہ تعالیٰ اُس کی برکت سے اُس کو جہنم سے ستر سال کی مَسافَت دور کردیتے ہیں ۔(مسلم: 1153)(نسائی :2244) حضرت سلمہ بن قیصر نبی کریمﷺسے روایت نقل کرتے ہیں:”مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ بَاعَدَهُ اللَّهُ مِنْ جَهَنَّمَ كَبُعْدِ غُرَابٍ طَارَ وَهُوَ فَرْخٌ حَتَّى مَاتَ هَرَمًا“