انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
جائے تو بہت آسانی سے احادیثِ طیّبہ کی مبارک دعائیں مانگی جاسکتی ہیں۔اِس لئے رمضان المُبارک میں دُعائیں مانگنے کیلئے بہت ہی بہتر طریقہ یہ ہے کہ مناجاتِ مقبول خرید لیں اور روزانہ پابندی سے اُس کی ایک منزل پڑھ لیا کریں ۔ دُعاء کے فضائل و فوائد: (1)اللہ تعالیٰ نے دعاء کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے۔(غافر:60)(البقرۃ:186)(النمل:62) (2)اللہ تعالیٰ دعاء کرنے والے کے ساتھ ہوتےہیں۔(ترمذی:2388) (3)دعاء اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز چیز ہے۔(ترمذی:3370) (4)دعاء عینِ عبادت بلکہ مغز کی حیثیت رکھتی ہے ۔(ترمذی:3372،3371) (5)اللہ تعالیٰ اپنے سامنے ہاتھ پھیلانے اور دُعاء مانگنے والوں سے خوش اور نہ مانگنے والوں سے ناراض ہوتے ہیں ۔(ترمذی:3571،3373) (6)دعاء کبھی نفع سے خالی نہیں ہوتی ۔(ترمذی:3381)(ابن ابی شیبہ:29172) (7)اللہ تعالیٰ سے دعاء مانگنے والے کیلئے اللہ کی رحمت اورجنّت کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔(ترمذی:3548)(مستدرکِ حاکم:1833) (8)دعاء نازل شدہ اور آئندہ نازل ہونے والی تمام مصیبتوں،آفتوں اور بلاؤں میں نافع اور مُفید ثابت ہوتی ہے۔(مستدرکِ حاکم:1815) (9)دعاء ہلاکت سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔(مستدرکِ حاکم:1818) (10)فتنوں کے دَور میں دُعاء نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔(ابن ابی شیبہ:29173)