انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿اِفطاری کے فضائل﴾ سحری کی طرح اِفطاری بھی ایک سنّت اور عبادت کا عمل ہے جس میں برکتیں اور رحمتیں رکھی گئی ہیں،اللہ تعالیٰ اِس وقت میں بندوں کی مغفرت فرماتے ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں اور جہنم سے لوگوں کی گردنیں آزاد کی جاتی ہیں،اِس لئے اِس اہم وقت کی بڑی قدر کرنی چاہیئے ۔ ذیل میں اِس سلسلے کی احادیثِ طیّبہ ذکر کی جارہی ہیں جن میں اِفطاری کے فضائل کو ذکر کیا گیا ہے: (1)اِفطاری کے وقت دعاء کا قبول ہونا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :”لِلصَّائِمِ عِنْدَ إِفْطَارِهِ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ“ اِفطار کے وقت روزہ دار کی دعاء قبول ہوتی ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمروکے بارے میں آتا ہے کہ وہ اِفطار کے وقت اپنے اہل وعیال کو لے کر دعاء کیا کرتے تھے۔(مسند طیالسی:2376)(شعب الایمان :3624) حضرت عبد اللہ بن مسعودسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :”لِلصَّائِمِ عِنْدَ فِطْرِهِ دَعْوَةٌ مَا تُرَدُّ“ روزہ دار کیلئے اُس کےروزہ کھولنے کے وقت ایک(مقبول)دعاء ہوتی ہے جو ردّ نہیں کی جاتی ۔(شعب الایمان :3621) حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرکا اِرشاد ہے:”إِنَّ لِكُلِّ مُؤْمِنٍ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً عِنْدَ إِفْطَارِهِ، إِمَّا أَنْ يُعَجَّلَ لَهُ فِي دُنْيَاهُ، أَوْ يُدَّخَرَ لَهُ فِي آخِرَتِهِ“ بیشک ہر مؤمن کیلئے اُس کے روزہ اِفطار کرنے کے وقت