انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
خصوصیت یہ بھی ذکر کی گئی ہے:”وَتَسْتَغْفِرُ لَهُمُ الْحِيْتَان حَتَّى يُفْطِرُوا“ سمندرکی مچھلیاں بھی روزہ داروں کیلئے اِفطار ہونے تک مغفرت اور بخشش کی دعاء کرتی رہتی ہیں۔(الترغیب و الترھیب:1476) مُسنَد احمد کی روایت میں فرشتوں کا مغفرت کی دعاء کرنا مذکور ہے،چنانچہ اِرشاد فرمایا:”وَتَسْتَغْفِرُ لَهُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُفْطِرُوا“ روزہ داروں کیلئے اِفطار ہونے تک فرشتے مغفرت کی دُعاء کرتے ہیں ۔(مسند احمد :7917) شعب الایمان کی ایک روایت میں صرف اِفطار تک نہیں بلکہ دن رات فرشتوں کا مغفرت کی دعاء کرنا ذکر کیا گیا ہے،چنانچہ روایت میں ہے:”فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ“ بیشک فرشتے مؤمنوں کیلئے مغفرت کی دُعاء کرتے ہیں۔(شعب الایمان :3331) (20)روزہ رکھنے والے کو اللہ تعالیٰ جنّت کے پھل کھلائیں گے: حضرت علی کرّم اللہ وجہہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”مَنْ مَنَعَهُ الصِّيَامُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ يَشْتَهِيهِ أَطْعَمَهُ اللهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ وَسَقَاهُ مِنْ شَرَابِها“ جو شخص روزہ رکھنے کی وجہ سےکھانے پینے سے رُکا رہا حالآنکہ اُسے کھانے پینے کی رغبت بھی تھی ،اللہ تعالیٰ اُسےجنّت کے پھل کھلائیں گے۔(شعب الایمان:3634) (21)روزہ دار کا جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہونا: حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابوسعید خدرینبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :جو شخص پانچ نمازوں کا اہتمام کرتاہو، رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہو،زکوۃ