انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
زیادہ ہوجاتیں ،آپﷺ دعاء میں گڑگڑانے لگتے ،اور آپﷺ پر خوف طاری ہوجاتا ۔(شعب الایمان :3353) حضرت عبادہ بن صامتسے مروی ہے کہ ایک دفعہ نبی کریمﷺنے رمضان کے قریب اِرشاد فرمایا:”أَتَاكُم رَمَضَانُ شَهْرُ بَرَكَةٍ يَغْشَاكَمُ اللهُ فِيهِ فَيُنْزِلُ الرَّحْمَةَ وَ يَحُطُّ الْخَطَايَا وَيَسْتَجِيْبُ فِيهِ الدُّعَاءَ“ رمضان کا مہینہ آگیا ہےجو بڑی برکت والا ہے ، اللہ تعالیٰ اس میں تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنی رحمتِ خاصہ نازل فرماتے ہیں خطاؤں کو معاف کرتے ہیں ، دعاء کو قبول کرتے ہیں ۔(الترغیب و الترھیب:1490) حضرت ابوسعید خدرینبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”إِنَّ لِكُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً“ رمضان المُبارک میں ہر مسلمان کیلئے ہر شب و روز میں ایک دعاء ضرور قبول ہوتی ہے۔ (کشف الاستار عن زوائد البزار:963) دُعاءکیسے مانگی جائے: (1)صبح شام کی دُعائیں پڑھنے کا اہتمام کریں، اِس کیلئے صبح شام کی دُعاؤں پر مشتمل کوئی بھی کتاب پڑھی جاسکتی ہے،ایک چھوٹی سی مُفید کتاب”مؤمن کا ہتھیار“کے نام سے ملتی ہے ،اُس میں صبح شام کی دُعائیں جمع کی گئی ہیں اُسے خرید کررکھیں اور صبح شام اُنہیں مانگیں، اِن شاء اللہ اِس کے ذریعہ زندگی کے لیل و نہار کی بڑی برکتیں اور رحمتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔