انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿رمضان المُبارک کے روزوں کے فضائل﴾ رمضان المُبارک کے تمام اَعمال اور کاموں میں سب سے اہم کام روزے رکھنا ہے ، احادیثِ طیبہ میں اس کے بڑی کثرت سے فضائل ذکر کیے گئے ہیں: (1)روزے کے برابر کوئی چیزنہیں : حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا :”يَارَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ“ یا رسول اللہ !مجھے کسی(بہترین)عمل کی راہنمائی فرمایئے ،آپﷺنے اِرشاد فرمایا :”عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا عِدْلَ لَهُ“ روزہ رکھنے کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ اس کے برابر کوئی چیزنہیں۔(مستدرکِ حاکم:1533) نسائی شریف کی روایت میں حضرت ابو امامہ کا نبی کریمﷺسے یہ سوال نقل کیا گیا ہے:”أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟“ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟آپﷺ نے یہی جواب عنایت فرمایا:”عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا عِدْلَ لَهُ“ روزہ رکھنے کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ اس کے برابر کوئی چیزنہیں۔(نسائی :2222) ایک اور روایت میں یہ الفاظ نقل کیے گئے ہیں:”عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهُ “ روزہ رکھنے کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ اس جیسی کوئی چیزنہیں۔(نسائی :2220) (2)روزہ دار کی دعاء قبول ہوتی ہے: حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”اَلصَّائِمُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ“ روزے دار کی دعاء کو ردّ نہیں کیا جاتا۔(مسنداحمد:10183) ایک دوسری روایت میں ہے،نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا :