انوار رمضان |
ضائل ، ا |
بچا جاتا ہے ،روزہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے،روزہ جہنم کی آگ سے انسان کی حفاظت کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔(فضائلِ رمضان )(مرقاۃ المفاتیح :4/1363) (11)روزہ دنیا و آخرت کی خوشیوں کا باعث ہے: حدیث میں ہے نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ:فَرْحَةٌ حِينَ يُفْطِرُ، وَفَرْحَةٌ حِينَ يَلْقَى رَبَّهُ“ روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں : ایک وہ خوشی جو اُس کو اِفطار کے وقت ملتی ہےاور دوسری وہ خوشی جو اسے اپنے رب سے ملاقات کے وقت حاصل ہوگی۔(بخاری :7492) مُلّا علی قاری مشکوۃ کی شرح میں فرماتے ہیں : روزہ دار کو دو مرتبہ بڑی خوشیاں نصیب ہوتی ہیں : ایک دنیا میں اور دوسری آخرت میں دنیا میں اِفطار کے وقت خوشی ہوتی ہےکیونکہ اُس نے حکمِ خداوندی کو مکمل کیا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی جانب سے روزے کو مکمل کرنے کی توفیق ملنے پرخوشی ہوتی ہے ، دن بھرکی بھوک اور پیاس کے بعد کھانے پینے پر راحت و سکون ملتا ہے ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے اجر و ثواب کے حاصل ہونے پرسرور حاصل ہوتا ہے ،نیز اِفطار کے وقت دعاء کے مقبول ہونے پر مؤمن کو خوشی ہوتی ہے،اور روزہ دار کو آخرت میں خوشی اُس وقت حاصل ہوگی جبکہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملاقات کے وقت اُس کو روزے کا بے پناہ اجر وثواب حاصل ہوگا ۔(مرقا ۃ المفاتیح :4/1363) (12)روزہ دار کے منہ کی بُو مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے : حدیث میں ہے نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: