انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
شبِ قدر کوتلاش کرناچاہیئے اوراپنے محتاج ہونے کا زیادہ سے زیادہ اِظہار کرنا چاہیئے۔ حقیقت یہی ہے کہ جب بندہ اپنے ذوق و شوق کا اِظہار کرتا ہے ، شبِ قدر کے حصول کیلئے کوشاں رہتا ہے اوراللہ تعالیٰ سے اِس کے حصول کیلئے دعائیں کرتا ہے تو وہ کبھی اِس سے محروم نہیں رہتا ، اِس لئے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ بڑے قدر دان ہیں ، انسان کو اُس کی کوشش سے زیادہ عطاء کرتے ہیں ۔ شبِ قدر کے فضائل کیلئے ماقبل ”شبِ قدر کے فضائل“کا عُنوان ملاحظہ فرمائیں۔ شبِ قدر کی نعمت کو کیسے حاصل کیا جائے: ذیل میں اس کیلئے چند تجاویز پیش کی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے اِن شاء اللہ اِس نعمتِ عُظمیٰ کو بآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے،اسے پڑھیے ،سمجھئے اور عمل کرنے کی کوشش کیجئے : (1)پہلا کام:مانعِ مغفرت گناہوں سے اِجتناب اور سچی توبہ: اِس عظیم شب کے آنے سےپہلے ہی ہر قسم کے گناہوں سےسچی توبہ کرلینی چاہیئے ، بالخصوص وہ گناہ جن کی وجہ سے مغفرت سے محرومی کو حدیث میں بیان کیا گیا ہے، یعنی شراب نوشی،والدین سے بدسلوکی،قطع رحمی اور کینہ پروَری،اِن چاروں ہی گناہوں سے بالخصوص توبہ کرکے اپنے دامن کو پاک کیا جائے ، اِن شاء اللہ جب رُکاوٹ دور ہوجائے گی تو شبِ قدر بھی نصیب ہوجائے گی ۔ (2)دوسرا کام:اللہ تعالیٰ سے شبِ قدر کے حصول کی دُعاء کرنا: ہر چیز اللہ ہی کے قبضہ قُدرت اور اُس کے اختیار میں ہے ،وہی عطاء کرنے اور نوازنے والا ہے ،لہٰذا اللہ ہی سے شبِ قدر کے حصول کو خوب آہ و زاری کے ساتھ مانگنا اور