انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
تیاری کرواور اُس میں اپنی نیتوں کو درست کرلو اور اُس کی حُرمت کی تعظیم کرو اِس لئے کہ اِس کی حُرمت اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑی حرمت ہے ،پس تم اُسے پامال مت کرنا،بیشک رمضان میں نیکیاں اور بُرائیاں دونوں بڑھا دی جاتی ہیں(یعنی اُن کا ثواب اور وَبال بڑھادیا جاتا ہے)۔(کنز العمال عن الدّیلمی: 24269) (15)رمضان المُبار ک میں مؤمن کا رزق بڑھادیاجاتا ہے: اِس عظیم اور بابرکت مہینے کی برکتوں کا ظہور مؤمن کے رزق میں بھی ہوتا ہے ، چنانچہ حضرت سلمان فارسیکی اُسی طویل حدیث میں آپﷺکا یہ اِرشاد منقول ہے :”شَهْرٌ يَزْدَادُ فِيهِ رِزْقُ الْمُؤْمِنِ“ رمضان المُبارک کا مہینہ وہ عظیم مہینہ ہے جس میں مؤمن کا رزق بڑھ جاتا ہے۔(صحیح ابن خزیمہ1888)(شعب الایمان :3336) اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا ہر شخص کھلی آنکھوں مشاہدہ کرتا ہے کہ ایک غریب اور مفلس شخص کو بھی رمضان المُبارک میں وہ عُمدہ اور بیش بہا کھانے نصیب ہوتے ہیں جس کی بعض اوقات اُسے سال بھر شکل دیکھنے کو بھی نہیں ملتی،یہ سب یقیناً رمضان المبارک کی برکتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ ہر صاحبِ ایمان کو نصیب فرماتے ہیں۔ (16)رمضان المُبارک اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے : یہ وہ عظیم اور بابرکت مہینہ ہے جس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی گئی ہے،نبی کریمﷺ نے رمضان المُبارک کو اللہ تعالیٰ کا مہینہ قرار دیا ہے، چنانچہ اِرشاد فرمایا :”شَعْبَانُ شَهْرِيْ وَ رَمَضَانُ شَهْرُ اللهِ“ شعبان میرا مہینہ اور رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔(کنز العمّال عن الدّیلمی :35172)