انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
آتا ہے کہ بڑے اور لمبے دسترخوانوں کو بیش بہا چیزں سے مزیّن و آراستہ کرکے اُس کی فوٹو زکھنچوائی جاتی ہیں، اُن تصاویر کو سوشل میڈیا ،ذرائع اِبلاغ اور فیس بوک وغیرہ پر اپلوڈ کردیا جاتا ہے اور اُسے یاد گار کے طور پر محفوظ رکھا جاتا ہے ،یہ بھی اجر و ثواب کو ضائع کردینے والی بات ہے۔ (4)اِفطاری کرانے اور کھلانے میں بسااوقات نمازِ مغرب ہی کو ضائع کردیا جاتا ہے،یا اُس کی جماعت کو ترک کردیتے ہیں اور یہ کہا جاتا ہے کہ ”سکون سے کھاؤ پیو ،نماز یہیں پر جماعت سے اداء کی جائے گی “، یاد رکھیں ! یہ مسجد کی جماعت سے بڑی محرومی کی بات ہے۔ ﴿ساتواں عمل :تَراویح پڑھنا﴾ تراویح رمضان المُبارک کی ایک اہم اور عظیم عبادت ہے جس کی برکت سے لوگوں کو روزانہ نماز میں لمبے لمبے قیام کی توفیق ملتی ہے ،روزانہ چالیس اِضافی سجدوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے ، قرآن کریم کی مسحور کُن آوازوں سے مساجد گونجنے لگتی ہیں ، اللہ تعالیٰ کے مقدّس اور بابرکت کلام کے بے شمار ختم ہوتے ہیں ۔ حضرت ابوسلمہ بن عبد الرحمن اپنے والد سے نبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”شَهْرٌ كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، وَسَنَنْتُ لَكُمْ قِيَامَهُ،فَمَنْ صَامَهُ وَقَامَهُ إِيْمَانًا وَاحْتِسَابًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ“ رمضان وہ مہینہ ہے جس کے روزوں کو اللہ تعالیٰ نےفرض قرار دیا ہے اور میں نے تمہارے لئے اس کے قیام یعنی تراویح پڑھنے کو سنت قرار دیا ہے ، پس جس نے ایمان کی حالت میں اجر وثواب کی