انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
پھر آپﷺنے اِرشاد فرمایا:ان چیزوں کے بعدکوئی عمل ایسا نہیں جوجہاد کے قریب ہو۔(شعب الایمان :3611)(سنن سعید بن منصور:2321) (23)روزہ دار کیلئے جنت کے عظیم بالا خانے ہیں: حضرت ابو مالک أشعری فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرْفَةً يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا أَعَدَّهَا اللهُ لِمَنْ أَلَانَ الْكَلَامَ، وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَتَابَعَ الصِّيَامَ، وَصَلَّى بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ“ بیشک جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن(کی شفافیت کا یہ عالَم ہے کہ اُن)کااندرونی حصہ باہر سے اور بیرونی حصہ اندر سے دکھائی دیتا ہے ، اللہ تعالیٰ نے یہ اُن لوگوں کیلئے تیار کیے ہیں جو کلام میں نرمی کو اپنائیں ،لوگوں کو کھانا کھلائیں ،مسلسل روزے رکھیں اور رات کو جبکہ سب سورہے ہوں اُس وقت نماز پڑھیں ۔(شعب الایمان :3609) (24)رمضان کے روزے رکھنا عذابِ الٰہی سےبچنے کا ذریعہ ہیں: حضرت کعب احبار فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی طرف وحی بھیجی:”فَإِنِّي لَا أُنْزِلُ عُقُوبَتِي وَلَا نِقْمَتِي فِي بُقْعَةٍ فِيهَا ثَلَاثَةٌ مِمَّنْ يَصُومُ رَمَضَانَ“ بیشک میں اپنا عذاب اور سزا اُس جگہ پر نازل نہیں کرتا جہاں تین افراد بھی ایسے ہوں جو رمضان کے روزے رکھتے ہوں۔(شعب الایمان :3445) ٭٭٭٭٭٭٭