انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
ایک روایت میں رمضان کے علاوہ دوسرے کسی نفلی روزے کی بھی یہی فضیلت ذکر کی گئی ہے،چنانچہ حضرت سہل بن معاذ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺنے اِرشاد فرمایا:”مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيْلِ اللهِ تَعَالَى مُتَطَوِّعًا فِي غَيْرِ رَمَضَانَ بُعِّدَ مِنَ النَّارِ مِائَةَ عَامٍ سَيْرَ الْمُضَمَّرِ الْجَوَادِ“ جس نے رمضان کے علاوہ اللہ کے راستے میں ایک دن کا نفلی روزہ رکھا اُسے جہنم سے عمدہ اور چھریرے گھوڑے کے سو سال تک دوڑنے کی مَسافت کے برابر دور کردیا جاتا ہے۔(المطالب العالیہ بزوائد المسانید الثمانیہ:1004)(مسند ابویعلی موصلی:1486) حضرت عُتبہ بن عبد السلمی فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللهِ فَرِيضَةً بَاعَدَ اللهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ كَمَا بَيْنَ السَّمَوَاتِ والْأَرَضِينَ السَّبْعِ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا بَاعَدَ اللهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ“ جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک دن فرض روزہ رکھا اللہ تعالیٰ جہنم کو اُس سے اتنی دور کردیں گےجیسا کہ ساتوں آسمانوں اور زمینوں کے درمیان کی مَسافت، اور جس نے( اللہ تعالیٰ کےراستے میں)ایک دن نفلی روزہ رکھااللہ تعالیٰ جہنم کو اُس سے اِتنی مَسافت دور کردیں گے جتنا آسمان کے درمیان فاصلہ ہے۔(طبرانی کبیر:295) (7)روزہ دار کا اجر خود اللہ تعالیٰ عنایت فرماتے ہیں: حدیثِ قدسی میں ہے ، نبی کریمﷺ اللہ تعالیٰ کایہ اِرشادنقل فرماتے ہیں:”اَلصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِيْ بِهِ، يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَأَكْلَهُ وَشُرْبَهُ مِنْ أَجْلِيْ“