انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
صرف قضاء لازم کرنے والے امور : (1)منہ میں کھانے کی کوئی چیز رکھ کر سوگیااور صبح ہوجانے کے بعد آنکھ کھلی تو روزہ نہیں ہوالیکن صرف قضاء لازم ہے۔(2)لوبان وغیرہ کی کوئی دھونی پاس رکھ کر سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، اور صرف قضاء لازم ہوتی ہے ۔(3)کلی کرتے ہوئے حلق میں پانی چلا گیا جبکہ روزہ یاد تھا تو روزہ ٹوٹ گیا اور صرف قضاء لازم ہے۔(4)روزہ کی حالت میں کنکری یا لوہے کا ٹکڑا یا کوئی ایسی چیز کھالی جو خوراک یا دوائی کے طور پر نہیں کھائی جاتی تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضاء لازم ہوتی ہے ۔(5)منہ سے خون نکلا اور اُس کو تھوک کے ساتھ نگل لیا تو روزہ ٹوٹ گیا اور صرف قضاء لازم ہے ، البتہ اگر خون تھوک سے کم ہو اور خون کا مزہ حلق میں محسوس نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (6)بھولے سے کچھ کھایا یا قے آگئی اور اُس نے یہ سوچ کرکہ اب تو روزہ تو ٹوٹ ہی گیا ہے(حالانکہ اِس سے روزہ نہیں ٹوٹتا )قصداً کھا لیا تو اب اس کا روزہ ٹوٹ گیا اور صرف قضاء لازم ہے ۔(7)لپٹنے ، چھونے ، بوسہ لینے یا مُشت زنی سے اِنزال ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضاء لازم ہوتی ہے۔(8)عورت کا پیشاب کی جگہ پر کوئی دوائی رکھنا یا تیل وغیرہ ڈالنا درست نہیں ، اِس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضاء لازم ہوتی ہے ۔(9)کسی ضرورت سے خود عورت نے یا دائی یا ڈاکٹر وغیرہ نے شرمگاہ میں انگلی ڈالی پھر ساری یا تھوڑی سی انگلی نکالنے کے بعد دوبارہ ڈال دی تو روزہ ٹوٹ جائے گا