انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ وَصَوْمُ رَمَضَانَ“ اسلام کے(مضبوط)کڑے اوردین کی بنیاد تین چیزیں ہیں جن پردین اسلام کی اساس(یعنی بنیاد)قائم کی گئی ہے جس نے بھی ان میں سے کسی ایک کو بھی ترک کردیا وہ کافر ہے اوراس کا خون حلال ہے،اور وہ تین چیزیں یہ ہیں : اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ، فرض نماز اداء کرنا اوررمضان شریف کے روزے رکھنا۔(مسند ابویعلیٰ موصلی:2349) تیسری وعید: روزہ ترک کرنے والا ساری زندگی اُس کی تلافی نہیں کرسکتا: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:”مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ وَلَا مَرَضٍ لَمْ يَقْضِ عَنْهُ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ وَإِنْ صَامَهُ“ جس نے رمضان کا ایک روزہ بھی بغیر کسی رخصت اور بیماری کے ترک کردیا تو ساری زندگی بھی وہ روزہ رکھے تو اُس کو پورا نہیں کرسکتا۔(ترمذی:723) چوتھی وعید:روزہ نہ رکھنے والا نبی کریمﷺکاحقیقی دُشمن ہے: نبی کریمﷺنےاِرشادفرمایا:”ثَلَاثٌ مَنْ حَفِظَهُنَّ فَهُوَ وَلِيِّي حَقًّا، وَمَنْ ضَيَّعَهُنَّ فَهُوَ عَدُوِّيْ حَقًّا:الصَّلَاةُ وَالصِّيَامُ وَالْجَنَابَةُ“ تین چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان چیزوں کی حفاظت کرےوہ میرا حقیقی دوست ہے اور جو انہیں ضائع کردے وہ میرا حقیقی دشمن ہے:ایک نمازکا پڑھنا،دوسرا روزہ رکھنااور تیسرا جنابت کا غسل کرنا۔ (طبرانی اوسط:8961)