انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
روزہ رکھنا کس پر فرض ہے : رمضان المبارک کے روزے رکھنا ہر مسلمان مَرد و عورت پر فرض ہے ،جبکہ وہ مجنون اور نابالغ نہ ہو۔اورجب تک کوئی عُذر لاحق نہ ہو روزہ چھوڑنا درست نہیں ہوتا۔اگر کوئی روزہ کی نذر کرلے تو نذر کرلینے سےبھی روزہ لازم ہوجاتا ہے۔ اِس کی مزید وَضاحت کیلئے روزہ کی شرائط کی مندرجہ ذیل تفصیل ملاحظہ فرمائیں: روزہ کی شرائط : روزہ کی تین طرح کی شرائط ہیں : (1)روزہ کے فرض ہونے کی شرائط۔(2)روزہ کی ادائیگی لازم ہونے کی شرائط۔(3)روزہ کی ادائیگی کے صحیح ہونے کی شرائط۔ روزہ کی فرضیت کی شرائط : روزہ کے فرض ہونے کی تین شرطیں ہیں : (1).....مسلمان ہونا ، پس کافر پر روزہ رکھنا فرض نہیں ۔ (2).....عاقل ہونا ، لہٰذا مجنون و پاگل پر روزہ فرض نہیں ۔ (3).....بالغ ہونا، پس نابالغ پر روزہ فرض نہیں ۔ روزہ کی ادائیگی کے لازم ہونے کی شرائط : اِس کی دو شرطیں ہیں :(1)صحت مند ہونا ، پس بیمار پر روزہ فرض ہوتا ہے لیکن اُس کی ادائیگی فی الحال لازم نہیں ہوتی ، بعد میں قضاء کرے اور اگر بیماری ایسی ہو کہ روزہ رکھنے