انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
عبادت کی صورتیں : رمضان المُبارک میں دن بھر روزہ رکھا جاتا ہے ، رات کو تراویح میں قرآن کریم پڑھا اور سنا جاتا ہے ، اِ س کے علاوہ نمازیں اداء کی جاتی ہیں یہ سب یقیناً عبادت ہیں ، لیکن صرف انہی پر اکتفاء نہیں کرنا چاہیئے بلکہ سنّت کے مطابق اپنے اعمال اور عبادات کو اور زیادہ بڑھانا چاہیئے ، بہت سے فضیلتوں والے نفلی اعمال ایسے ہیں جن میں کم وقت کے اندر زیادہ سے زیادہ آخرت کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، مثلاً : قرآن کریم کی تلاوت ، ذکر و أذکار، تسبیحات ، دعاء ،صدقہ و خیرات ، دن اور رات کی پانچ نمازوں اور اُن کی سنتوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اِشراق ، چاشت ، اوّابین ، تحیۃ الوضو،تحیۃ المسجد،تہجد اور صلاۃ التسبیح وغیرہ ، اِن سب ہی کا خوب ذوق و شوق اور رغبت وسبقت کے ساتھ اہتمام کرنا چاہیئے،اور زیادہ سے زیادہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کو سمیٹنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ آخری عشرہ میں عبادت کا خصوصی اہتمام: ویسے تو رمضان کا پورا مہینہ ہی خوب عبادت اور نیکیاں جمع کرنے کا ہے،لیکن احادیثِ طیّبہ سے معلوم ہوتا ہےکہ رمضان المُبارک کے آخری عشرہ میں عبادت کو اور بھی زیادہ بڑھادینا چاہیئے، اِس لئے کہ یہ رمضان کے سب سے اہم اور قیمتی ایّام ہوتے ہیں،اِس میں شبِ قدر جیسی عظیم رات رکھی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ نبی کریمﷺ اِس عشرہ میں رمضان کے دیگر ایّام کے مقابلے میں سب سے زیادہ عبادت کااہتمام فرمایاکرتے تھے۔چنانچہ مندرجہ ذیل روایات اِس پر شاہد ہیں :