انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
نکالتا ہو ،اور سات بڑے گناہوں سے اجتناب کرتا ہواُس کیلئے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور(قیامت کے دن) اُس سے کہا جائے گا کہ جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔(نسائی :2438) (22)روزہ جہاد جیسی عظیم عبادت کے قریب ہے: حضرت أکد ربن حمام فرماتے ہیں کہ مجھے ایک صحابیِ رسول ﷺنے اپنا قصہ سنایا : ہم ایک دن مسجدِ نبوی میں بیٹھے ہوئے تھے ، ہم نے اپنے میں سے ایک نوجوان کو کہا کہ جاؤ! نبی کریمﷺ سے جاکر دریافت کرو کہ کون سا عمل جہاد کے برابر ہے ؟ وہ نبی کریمﷺ کے پاس آئے اور سوال کیا ، آپﷺنے فرمایا کوئی عمل جہاد کے برابر نہیں،ہم نےجب یہ سنا تودوبارہ اُنہیں وہی سوال دریافت کرنے کیلئےنبی کریمﷺ کے پاس بھیجا ، آپﷺ نے دوبارہ وہی بات اِرشاد فرمائی کہ کوئی عمل جہاد کے برابر نہیں،ہم نے تیسری مرتبہ اُنہیں یہ کہہ کر بھیجا کہ اب اگر حضور ﷺ وہی بات اِرشاد فرمائیں تو اُن سے پوچھنا کہ یہ بتادیجئے کہ کون سا عمل جہاد کے قریب قریب ہے؟وہ صحابی آپﷺکے پاس آئے اور وہی سوال کیا ، آپﷺ نےاِرشاد فرمایا: کوئی عمل جہاد کے برابر نہیں،اُنہوں نے پوچھا کہ اُس کے قریب قریب کون سا عمل ہے؟ آپﷺ نےاِرشادفرمایا:”طِيبُ الْكَلَامِ، وَإِدَامَةُ الصِّيَامِ ، وَالْحَجُّ كُلَّ عَامٍ، وَلَا يَقْرُبُ مِنْهُ شَيْءٌ بَعْدُ“ وہ اَعمال یہ ہیں : پاکیزہ اور عُمدہ کلام کرنا ،دائمی روزے رکھنا اور ہرسال حج کرنا۔