انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
تمہارے لئے اس کے بدلے قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ہوں گی اور وہ سب کی سب نکیل ڈلی ہوں گی۔(مسلم:1892) (2)صدقہ کرنا جہنم کی آگ سے بچنے کا ذریعہ ہے : حضرت عدی بن حاتمنبی کریمﷺکا اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”اِتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ“ آگ سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کرنے کے ذریعہ ہی کیوں نہ ہو ۔(بخاری:1417) مسلم شریف کی روایت میں ہے،نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَتِرَ مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَلْيَفْعَلْ“ تم میں سے جو جہنم کی آگ سے بچنے کی اِستطاعت رکھتا ہے اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعہ ہی کیوں نہ ہو تو اُسے ضروربچنا چاہیئے ۔(مسلم: 1016) مسند احمد کی روایت میں ہے:”لِيَتَّقِ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ“ تم میں سے ہر ایک کو اپنی ذات کو جہنم کی آگ سے بچانا چاہیئے اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعہ ہی کیوں نہ ہو ۔(مسند احمد : 3679) طبرانی کی روایت میں ہے :”اِجْعَلُوا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ النَّارِ حِجَابًا وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ“ اپنے اور جہنم کی آگ کے درمیان حجاب بنالواگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعہ ہی کیوں نہ ہو ۔(طبرانی کبیر:18/303)